ایک لڑکی اور چار درندے
کل رات ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھا، گاڑی والوں سے معمول کے مطابق ٹول لے رہا تھا، اچانک ایک کار آئی جس میں ایک لڑ کی اور چار لڑ کے بیٹھے تھے ۔ لڑ کی مسلسل روئے جارہی تھی۔ میں نے کہا: اس لڑ کی کو آپ لوگ کہاں لے جار ہے ہو ؟ یہ تو میرے دوست حسیب کی بہن ہے۔
میں نے ان کار والوں کو روک لیا۔ باہر جاکر اپنے آرمی کے کمانڈر کو بلا یا جب وہ آ گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ لڑکی اکیلی روڈ پر کھڑی رو رہی تھی اور لڑ کے بھاگ گئے تھے۔ پھر میں نے سوچا کہ جاکر بات کروں اور پوچھوں کہ کیا معاملہ ہے ؟ لیکن پھر دماغ میں خیال آیا کہ میراجانا مناسب نہیں ۔اپنے شفٹ کمانڈر کو کہا کہ آپ جاؤ اور اس سے پوچھو کہاں جانا ہے ؟ جب کمانڈر صاحب نے بات کی تو اس نے سب سچ سچ بتانا شروع کر دیا کہ میں فلاں لڑ کے سے
محبت کرتی تھی جو کہ میرا جاننے والا ہے ، اس نے مجھے گھر سے بٹھایا اور رات دو بجے ہم روانہ ہو گئے۔ میں بہت خوش تھی لیکن دل ڈر رہا تھا، جس کو میں اپناخیر خواہ سمجھ رہی تھی وہ بار بار کال ملا رہا تھا۔ راستے میں اس نے اپنے دوستوں کو بھی ساتھ لے لیا۔ شور کر نے کو دل چاہا لیکن پھر یہ سوچ کے چپ ہو گئی کہ خود ہی اپنا گھر چھوڑ کے آئی ہوں ، نہ اپنی بیوہ ماں کا خیال آیا اور نہ ہی اپنی بہنوں کا۔ سارا راستہ یہی دعا کر تی رہی یا اللہ اس بار معاف کر دے اور مجھے بچا لے ، دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرونگی۔
خدارا میری تمام بہنوں سے گزارش ہے کہ اپنی ناسہی اپنے والدین کی عزت کا تو خیال رکھ لیا کریں۔ گھر والوں سے زیادہ آپ کو کوئی عزت نہیں دے گا۔ رہی محبت کی بات تو وہ اپنے رب سے کریں، جتنی محبت آپ اللہ سے کریں گے وہ اتنی ہی آپ کو بلند یاں عطا فرمائے گا اور آپ کی ہر مراد پوری کر دے گا۔ ایک دفعہ اس کے در پہ آکر تو دیکھیں ۔ باقی رہا سوال لڑ کے اور لڑ کی کی محبت کا، یہ تو آج کل جسموں کا سودا ہے کسی کو راس آ جا تا ہے تو کسی کی جان لے لیتا ہے ۔ قارئین محترم ! درج بالا کہانی کو پبلش کر نے کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ شاید اس واقعہ سے کسی کی اصلاح ہو جائے۔ اگر تحریر بری لگی ہو تو معافی چاہتا ہوں اور اگر متفق ہیں تو پلیز اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا مت بھولیے گا۔ہوسکتا ہے کہ آپ کی اس کاوش سے بھٹکا ہوا راہ راست پر آجائے ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔آمین
1 Comments
good moral story
ReplyDeletei like it .