تاریخ اسلام کا پہلا بادشاہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیعنہ۔
حضرت امیر معاویہ40 ھ ( 661ء) میں خلیفہ ہوۓ۔ اس سے پہلے کئی برس سے صوبہ شام کے حاکم چلے آرہے تھے۔انہوں نے اپنی دانشمندی اور حسن انتظام سے اس صوبے کو بہت خوشحال بنا دیا تھا۔ رسول ﷺ کے نہایت مقرب صحابی تھے۔ نہایت پر ہیز گار ، حلیم الطبع اور فیاض انسان تھے۔ قسطنطنیہ پر مسلمانوں میں سب سے پہلے حضرت امیر معاویہ ہی نے حملہ کیا تھا۔ آپ نے اپنے بیٹے یزید کو اپنا ولی عہد نامز د کیا جو کسی طرح بھی خلافت کا حق دارنہ تھا۔ 60 ھ ( 681 ء) میں آپ نے انتقال کیا۔
0 Comments