زلیخا تو بہت ہیں تم یوسف بنو|Brightstoriesclub

زلیخا تو بہت ہیں تم "یوسفبنو



والد صاحب نے فرمایا:"بیٹا کبھیبھی کسی کی عزت سے مت کھیلنا، کہیں ایسانہ ہو کسی کی بیٹی تمہارے احساسات کے لیے رف کاپی ہو جائے۔"

 ایک روز میں نے اپنے والد کی ان تمام نصیحتوں کا جواب طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس طرح دیا کہ :"ان باتوں کا دور گزر گیا ہے بابا !آج کے دور کی لڑکیاں خود چل کر آتی ہیں اور وہ تو خود ایسا چاہتی ہیں ۔"

میرے والد صاحب نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا:

بیٹا زلیخا تو بہت ہیں تم "یوسف" بنو۔

جیسے ہی میں نے یہ جملہ سنا میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے، قینچی کی طرح چلتی زبان بند ہو گئی۔ میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔۔۔۔ واقعی وہ حق اور سچکہہ رہے تھے۔ ہمیشہ زلیخا زیادہ رہی ہیں اور ہیں؛ مجھے چاہیے کہ میں " يوسف " بنوں۔

تیرے یوسف بننے سے،زلیخا بھی ہوش و حواس میں آجائیگی۔

 

Post a Comment

0 Comments